Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
168 - 410
حکایت نمبر75:         حضرت سیدتنارابعہ عدویہ رحمۃاللہ علیہاکے شب وروز
    حضرت سیدنا عیسیٰ بن مرحوم عطا ر علیہ رحمۃ اللہ الغفار فرماتے ہیں:''ایک نیک سیرت لونڈی حضرت سیدتنا رابعہ عدویہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا کی خدمت میں رہا کرتی تھی۔ اس لونڈی نے مجھے حضرت سیدتنا رابعہ عدویہ ر حمۃ اللہ تعالیٰ علیہا کی عبادت وریاضت کے بارے میں بتایا کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہاساری ساری رات نماز میں مشغول رہتیں۔ جب صبح صادق ہوتی تو تھوڑی دیر کے لئے اپنے مصلّے پر لیٹ جاتیں، اور جب ہلکا ہلکا اجالا ہونے لگتا تو فوراََ اٹھ کھڑی ہوتیں اور اپنے نفس کو مخاطب کر کے کہتیں:'' اے نفس! تو اس ناپائیدار دنیا میں کب تک سوتا رہے گا ؟ یہ دنیا تو تنگی کا گھر ہے ، پھر اس میں اتنی نیند کیوں ؟ آج کچھ دیر جا گ لے کچھ نیک اعمال کر لے، پھر قبر میں خوب میٹھی نیند سو جانا، وہاں تجھے قیامت تک کوئی نہیں جگائے گا، عمل یہاں کر لے آرام وہاں کرنا۔''

                   ؎جاگنا ہے جاگ لے افلاک کے سائے تلے

                    حشر تک سوتا رہے گا خاک کے سائے تلے

    پھرآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہااٹھ بیٹھتیں اور دو بارہ عبادت میں مشغول ہوجاتیں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا نے پوری زندگی اسی طر ح عبادت وریاضت میں گزار ی ۔ جب آ پ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہاکی وفات کا وقت قریب آیا تومجھے بلا کر فرمانے لگیں :'' میری موت کی وجہ سے مجھے اذیت نہ دینا یعنی میرے مرنے کے بعد چیخ وپکار نہ کرنا ، اوراسی اُون کے جُبےّ میں میری تکفین کرنا۔''

     آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہااسی جبہ کو پہن کرساری ساری رات اللہ عزوجل کی عبادت میں مشغول رہتیں، لوگ نیند کے مزے لے رہے ہوتے لیکن یہ اللہ عزوجل کی بندی لذتِ عبادت سے لطف اندو ز ہورہی ہوتی۔

    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا کی وفات کے بعد ہم نے آپ کو اسی جُبّہ میں کفن دیا جس کی آپ نے وصیت فرمائی تھی،اور وہ چادر بھی کفن میں شامل کر دی جسے اوڑھ کر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا عبادت کیا کرتی تھیں۔

    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہاکی وفات کے تقریباً ایک سال بعد میں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہاکو خواب میں دیکھاکہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا جنت کے اعلیٰ درجوں میں ہیں اور آپ نے سبز ریشم کا بہترین لباس زیبِ بدن کیا ہوا ہے، او رسبز ریشم کا دوپٹہ اوڑھا ہوا ہے، خداعزوجل کی قسم!میں نے کبھی ایساخوبصورت لباس نہیں دیکھاجیساآپ نے پہنا ہوا تھا۔

     میں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا سے پوچھا: ''اے رابعہ ! آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا کے اس جبے اور چادر کاکیا ہوا جس میں ہم نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا کو کفن دیاتھا ؟''توآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہانے فرمایا: ''اللہ عزوجل کی قسم! وہ لباس مجھ سے لے لیا گیا ،او راس کی جگہ یہ بہترین لباس مجھے عطا کیا گیا ہے جسے تم دیکھ رہی ہو، اورمیرے اس جبے اور چادر کو لپیٹ کر اس پر مہر لگادی گئی اور اسے مقام
Flag Counter