Brailvi Books

عُیونُ الحِکایات (حصہ اول)
155 - 410
     چالیس دن کے بعد حضرت سیدنا عامر بن عبد قیس رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حممہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس گئے ، سلام کیا اور پوچھا : ''اے اللہ عزوجل کے بندے! اللہ عزوجل تجھ پر رحم فرمائے،تو کون ہے ؟'' تو وہ کہنے لگا:'' تم مجھے چھوڑ دو اور میرے بارے میں فکرمند نہ ہو۔ '' حضرت سیدنا عامر بن عبد قیس رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا :''میں تجھے قسم دیتا ہوں، تم مجھے اپنے بارے میں بتاؤ کہ تم کون ہو ؟'' وہ کہنے لگا:'' میرا نام حممہ ہے۔'' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''اگرتو وہی حممہ ہے جس کے بارے میں مجھے خبردی گئی ہے تو پھر دنیا میں سب سے بڑا عبادت گزار تو ہی ہے، آخر تمہارے اندر وہ کونسی خوبی ہے جس کی وجہ سے تمہیں یہ مرتبہ ملا ہے؟''

     حممہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے عاجزی کرتے ہوئے کہا: ''میں تو بہت زیادہ سست اور کوتاہ ہوں(یعنی مجھ میں ایسی کوئی فضیلت والی بات نہیں)ہاں !میری یہ خواہش ہے کہ اگر فر ض نمازوں کی وجہ سے مجھے قیام وسجود نہ کرنا پڑتا تو میں اپنی ساری زندگی رکوع میں ہی گزارتا اور اپنا چہرہ کبھی بھی اوپر نہ اٹھاتایہاں تک کہ میر ی زندگی تمام ہوجاتی اور اسی حالت میں اپنے خالق حقیقی عزوجل سے جاملتا، لیکن کیا کر وں فرائض کی وجہ سے مجھے قیام وغیرہ کرنا پڑتا ہے۔ اچھا! آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے بارے میں بتائیں کہ'' آپ کون ہیں؟''آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:'' میرا نام عامر بن عبد قیس رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہے۔''توحممہرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے کہا :'' اگرآپ وہی عا مر بن عبدقیس ہیں جن کے بارے میں مجھے خبر ملی ہے ،توپھر لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار آپ ہی ہیں، آپ بتائیں کہ آپ کے اندر ایسی کونسی خوبی ہے جس کی وجہ سے آپ کویہ مرتبہ ملا ؟''

    توآپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بھی عاجزی کرتے ہوئے فرمانے لگے :'' میں تو بہت سست اور کوتا ہ ہوں ہاں! ایک بات ہے کہ میرے دل میں اللہ عزوجل کی ہیبت اور رُعب گَھر کر گیا ہے،اب اس پاک پروردگار عزوجل کے علاوہ مجھے کسی چیز سے خوف نہیں آتا، میں صرف اسی وَحدَہٗ لَا شَرِیک ذات سے ڈرتاہوں، اس کے علاوہ کسی اورسے نہیں ڈرتا۔'' ابھی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ یہ بات کہہ ہی رہے تھے کہ اچانک بہت سے درندوں نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو چارو ں طر ف سے گھیر لیا اور ایک خونخوار درندے نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پیچھے سے آپ پر چھلانگ لگا کر آ پ ر حمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے کندھوں پر سوار ہو گیا لیکن قربان جائیں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی دلیری پر کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اس کی طرف کوئی تو جہ نہ فرمائی اوربالکل خوفزدہ نہ ہوئے، بس قرآن کریم کی یہ آیت تلاوت کرتے رہے :
 ذٰلِکَ یَوْمٌ مَّجْمُوۡعٌ ۙ لَّہُ النَّاسُ وَذٰلِکَ یَوْمٌ مَّشْہُوۡدٌ ﴿103﴾
ترجمہ کنزالایمان:وہ دن ہے جس میں سب لوگ اکٹھے ہوں گے اوروہ دن حاضری کاہے ۔ (پ12،ھود :103)

    کچھ دیر بعد درند ہ آپ کو نقصان پہنچائے بغیر وہاں سے چلا گیا۔ یہ منظر دیکھ کر حممہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ
Flag Counter