مَدَ نی مشورہ
اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّشیخِ طریقت امیر ِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارقادِری رَضَوی دَامَت بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دورِحاضر کی وہ یگانۂ روزگار ہستی ہیں کہ جن سے شرفِ بیعت کی بَرَکت سے لاکھوں مسلمان گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر اللہُرَحمٰنعَزَّوَجَلَّ کے اَحکام اور اُس کے پیارے حبیب ِلبیب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سُنَّتوں کے مُطابِق پُرسُکون زندگی بسرکر رہے ہیں۔ خیرخواہی ٔ مسلم کے مُقَدَّ س جذبہ کے تحت ہمارا مَدَنی مشورہ ہے کہ اگر آپ ابھی تک کسی جامع شرائط پیرصاحب سے بَیْعت نہیں ہوئے توشیخ طریقت امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے فُیُوض و بَرَکات سے مُسْتَفِیْد ہونے کے لئے ان سے بَیْعت ہوجائیے ۔ اِن شَائَ اللہ عَزَّوَجَلَّ دُنیاو آخرت میں کامیابی و سرخروئی نصیب ہوگی۔
مُرید بننے کا طریقہ
اگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں ، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام نیچے ترتیب وارمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مَدَنی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی باب المدینہ( کراچی) ’’مکتب مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ‘‘کے پتے پر روانہ فرمادیں ،تو اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔(پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں )
E.Mail : Attar@dawateislami.net
{۱}نام و پتا بال پین سے اور بالکل صاف لکھیں ، غیر مشہور نام یا الفاظ پر لازماً اِعراب لگائیں۔ اگر تمام ناموں کیلئے ایک ہی پتا کافی ہو تو دوسرا پتا لکھنے کی حاجت نہیں۔{۲}ایڈریس میں مَحرم یا سرپرست کا نام ضرور لکھیں {۳}الگ الگ مکتوبات منگوانے کیلئے جوابی لفافے ساتھ ضرور اِرسال فرمائیں۔
نمبرشمار نام مرد/ عورت بن / بنت باپ کانام عمر مکمل ایڈریس
مَدَنی مشورہ : اس فارم کو محفوظ کرلیں اور اس کی مزید کاپیاں کروالیں۔