Brailvi Books

نور والا آیا ہے
3 - 24
نعت شریف کی نیّتیں:
 نعت خواں ا س طرح نیت کریں اور کروائیں : اََلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمیْنَ ط وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ ۔ یعنی ’’مسلمان کی نیت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔‘‘میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اچھی نیت نہ ہو تو عمل کا ثواب نہیں ملتا اِس لئے میں نیت کرتا ہوں، اللّٰہ عزَّوَجَلَّ کی رِضا پانے اور ثواب کمانے کیلئے نعت شریف پڑھوں گا، آپ بھی نیت کیجئے کہ حُصُولِ ثواب کی خاطر جتنا ہو سکاتعظیم مصطَفٰے کیلئے نگاہیں نیچی کئے دوزانو بیٹھ کر، گنبد خضرا کا تصور باندھ کر نہایت توجُّہ کے ساتھ اپنے بس میںہوا اور دل میں خلوص پایا تو عشقِ رسول میں ڈوب کر روتے ہوئے یا اِخلاص کے ساتھ رونے والوں سے مُشابَہَت کی نیت سے رونے جیسی صورت بنائے نعت شریف سنوں گا۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !		 صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد