Brailvi Books

نور والا آیا ہے
14 - 24
یہ عرض گنہگار کی ہے شاہِ زمانہ
(۲۹محرم الحرام۱۴۳۳ھ۔ بمطابق25-12-2011)
یہ عرض گنہگار کی ہے شاہِ زمانہ
جب آخِری وَقت آئے مجھے بھول نہ جانا
		سکرات کی جب سختیاں سرکار ہوں طاری
	حَسَنَین کا صدقہ سرِبالیں ضَرور آنا
ڈر لگتا ہے ایماں کہیں ہو جائے نہ برباد
سرکار بُرے خاتمے سے مجھ کو بچانا
		جب روح مِرے تن سے نکلنے کی گھڑی ہو
	شیطانِ لعیں سے مِرا ایمان بچانا
جب دم ہو لبوں پر اے شَہَنشاہِ مدینہ
تم جلوہ دکھانا  مجھے کلمہ بھی پڑھانا
	آقا مِرا جس وَقت کہ دم ٹوٹ رہا ہو
	اُس وَقت  مجھے چہرۂ پُرنور دِکھانا