Brailvi Books

نصاب التجوید
76 - 79
ہوتاہے سوائے باب افعال کے مثلاً اِضْرِبْ ، اُنْصُرْ

فعل امر کے ہمزہ کو حرکت دینے کا طریقہ 

الف ) اگرفعل کے عین کلمے پر کسرہ یا فتحہ ہوتو فعل امر کا ابتدائی ہمزہ ہمیشہ وصلی مکسورہوگا۔    مثلاً اِقْرَأْ ، اِضْرِبْ

ب) اگرفعل کے عین کلمہ پر ضمّہ ہوتو فعل کا ابتدائی ہمزہ ہمیشہ وصلی مضموم ہوگا ۔

    جیسے اُدْخُلْ ، اُکْتُبْ

حروف میں ہمزہ وصلی : حرف لام تعریف کا ہمزہ ہمیشہ وصلی مفتوح ہوتاہے ۔ مثلاً اَلْکِتَابُ، اَلْقُرْاٰنُ



سوالات سبق نمبر ۲۴

۱۔    ابتدائی طور پر ہمزہ کی کتنی اقسام ہیں مع تعریف بیان کریں۔

۲۔    ہمزہ قطعی کی کتنی اورکون کون سی اقسام ہیں؟

۳۔    باب افعال کی ماضی کا ہمزہ کونسا ہے ؟

۴۔    مندرجہ ذیل الفاظ میں کونسا ہمزہ ہے؟

    الیاس، انجیل ، اَضْرِب، اَکَفْرَتَ ، اِنَّ 

۵۔    ہمزہ وصلی کی اقسام بیان کریں۔

۶۔    وہ کون سے اسماء ہیں جن کا ہمزہ مکسور ہوتاہے اوروصلی بھی ہے؟