یعنی جس نے قرآن خوش الحانی سے نہیں پڑھاوہ ہم میں سے نہیں۔
(سنن ابی داودرقم الحدیث ۱۳۷۱ ج۲ص۱۰۶ مطبوعہ داراحیاء التراث العربی بیروت)
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن سے پوچھا گیا :
''کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے میں کہ اکثر جُہلاء کو قواعدِ تجوید سے انکار ہے اورناحق جانتے ہیں ؟آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا :
تجوید بنصِ قطعی قرآن واخبارِ متواتر ہ سید الانس والجانّ علیہ وعلیٰ اٰلہ افضل الصلوٰۃ والسلام واجماع تمام صحابہ وتابعین وسائر ائمہ کرام علیہم الرضوان المستدام حق واجب وعلم دین شرع الہٰی ہے ۔
قال اللّٰہ تعالٰی'' وَ رَتِّلِ الْقُرْاٰنَ تَرْتِیۡلًا ؕ﴿4﴾ ''
اسے مطلق ناحق بتانا کلمہ کفر ہے ۔
والعیاذ باللہ تعالیٰ ہاں جو اپنی ناواقفی سے کسی خاص قاعدے کا انکار کرے وہ اس کا جہل ہے اُسے آگاہ ومتنبہ کرنا چاہیے۔واللہ تعالیٰ اعلم ''
(فتاوٰ ی رضویہ ج۳ص۱۱۹مطبوعہ بریلی)
اس فتوٰی شریف سے معلوم ہوا کہ قرآن کی قطعی صراحت احادیثِ متواترہ، صحابہ ،تابعین اورائمہ (علیم الرضوان )کے اجماع سے ثابت ہے کہ تجویدحق، واجب اورشریعت کا علم ہے ۔ہاں جو اپنی ناواقفی کی وجہ سے کسی خاص قاعدے کا انکار کرے وہ اس کی جہالت ہے اُسے آگاہ کرنا چاہیے۔