Brailvi Books

نصاب التجوید
53 - 79
طول افضل ہے اوراس کے بعد توسط اورپھر قصر ہے جبکہ مدلین عارض میں قصر افضل ہے اس کے بعد توسط اورپھر طول ہے ۔

    ۲۔    سکون اصلی والی مدّات 

    جوسکون وقف و وصل میں سکون میں رہے اسے سکون اصلی کہتے ہیں اسکی مندرجہ ذیل دو اقسام ہیں ۔

    ۱۔ مدّلازم     ۲۔ مدّلین لازم

(۱) مدّلازم: اگر حروف مدہ کے بعد سکون اصلی ہوتو اسے مد لازم کہتے ہیں ۔ 

    مثلاً جَآنٌّ

(۲) مدّلین لازم:اگر حروف لین کے بعد سکون اصلی ہوتو اسے مدلین لازم کہتے ہیں ۔    مثلاً غَیْن

مقدار : مد لین لازم میں طول ، توسط اور قصر تینوں جائزہیں اس میں طول بہترہے ۔



مدّ لازم کی اقسام 

     مدّ لازم کی مندرجہ ذیل ۲ا قسام ہیں ۔

    ۱۔ مد لازم کلمی (جو کلمے میں ہو)    

    ۲۔ مدلازم حرفی (جو حرف میں ہو)

(۱)مد لازم کلمی: اس کی ۲اقسام ہیں۔

    ۱۔ مدلازم کلمی مثقل         ۲۔مد لازم کلمی مخَفَّف

۱۔مد لازم کلمی مثقل: اگر حروف مدہ کے بعد کلمہ میں سکون اصلی با لتشدید ہوتو