Brailvi Books

نصاب التجوید
38 - 79
مدغم اورمدغم فیہ کے اعتبار سے ادغام کی اقسام 

    (۱)ادغام ناقص     (۲)ادغام تام             

(۱)ادغام نا قص : ادغام کے دوران مدغم کی کوئی صفت مدغم فیہ میں باقی رہے تو اسے ادغام ناقص کہتے ہیں ۔ 

    مثلاً مَنْ یَّقُوْلُ     بَسَطْتَّ

(۲)ادغام تام : ادغام کے دوران مدغم کی کوئی صفت مدغم فیہ میں باقی نہ رہے تو اسے ادغام تام کہتے ہیں ۔

     مثلاً مِنْ لَّدُ نْہُ



                     سوالات سبق نمبر ۱۲

۱۔    ادغام کی بنیادی طورپر کتنی قسمیں ہیں؟ سب کی تعریف کریں۔

۲۔    ادغام واجب ،ادغام جائز ، ادغام تام اورادغام ناقص میں سے ہر ایک کی 

    تعریف کریں۔

۳۔    ادغام مثلین ، متجانسین اورمتقاربین کے موانع بیان کریں۔