Brailvi Books

نصاب التجوید
32 - 79
اصطلاحی معنٰی : ایک ساکن حرف کو دوسرے متحرک حرف میں ملا کر مشدَّد پڑھنا۔

قاعدہ :نون ساکن اورتنوین کے بعد اگرحروف یَرْمَلُوْنَ میں سے کوئی حرف آجائے تو وہاں ادغام ہوگا۔

( ل ،ر)میں بغیر غُنّہ کے اورباقی (یُوْمِنُ)میں غُنّہ کے ساتھ ادغام ہوگا۔

مثالیں



 		نون ساکن 		نون تنوین 

 		مَنْ یَّقُوْلُ			مُصَدِّ قًا لِّمَا

 		مِنْ رَّبِّکَ			ھُدًی وَّذِکْرٰی

 		مِنْ مَّآء			حِطَّۃٌ نَّغْفِرْ لَکُمْ



(۳) اقلاب 

لغوی معنٰی :تبدیل کرنا

اصطلاحی معنٰی :ایک حرف کو دوسرے حرف سے بدل دینا۔

قاعدہ :نون ساکن اور تنوین کے بعد ''با'' آجائے تو نون ساکن اورتنوین کو میم سے بدل کر غُنّہ کے ساتھ پڑھیں گے ۔

نوٹ: اقلاب کا قاعدہ جہاں جاری ہوتا ہے وہاں نون ساکن اورتنوین کے اوپر ایک چھوٹی سی میم لکھ دی جاتی ہے ۔