نصاب التجوید |
کسی بھی علم یافَن کے ترتیب دینے والوں کی یہ عادت رہی ہے کہ اس علم یا فن کو شروع کرنے سے پہلے بطور مقدّمہ چند چیزوں کو ذکر کرتے ہیں جنہیں مبادی کہتے ہیں ۔مثلاً اس علم کا موضوع ، غرض وغایت ، حکم اورثمرہ وغیرہ تاکہ اس علم کو حاصل کرنے والے ابتدائی طلباء کو رغبت حاصل ہو اوراس کا حصول ان پر آسان ہوجائے ۔چنانچہ علم تجوید کے مبادی بیان کیے جاتے ہیں :
تجوید کی تعریف :
لُغوی معنٰی:
''الاتیان بالجید''
یعنی کسی کام کا عمدہ کرنا، سنوارنا اورکھراکرنا۔ اصطلاحی معنٰی :
''ھو علم یبحث فیہ عن مخارج الحروف وصفاتھا وعن طرق تصحیح المعروف وتحسینھا''۔
یعنی علمِ تجوید اس علم کا نام ہے جس میں حروف کے مخارج اورانکی صفات اورحروف کی تصحیح (صحیح کرنے) اورتحسین (خوبصورت کرنے ) کے بارے میں بحث کی جاتی ہے ۔ علم تجوید کا موضوع :کسی علم کے موضوع سے مراد وہ شئی ہے جس کے متعلق اُس علم میں بحث کی جاتی ہے۔ علم تجوید کا موضوع ''الف ''سے لیکر'' ی '' تک انتیس حروف ہیں کیونکہ اس علم میں ان ہی کے متعلق بحث کی جاتی ہے ۔ علم تجوید کی غرض وغایت : ہرعلم کی کوئی نہ کوئی غرض وغایت