علم تجوید علوم قرآنی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے ۔ ہر اسلامی بھائی اوربہن کے لیے اس کا سیکھنا بے حد ضروری ہے ۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ تجوید کے بنیادی قواعد پر مشتمل کوئی ایسی کتاب ہو جو آسان ہونے کے ساتھ ساتھ جامع بھی ہو ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزّْوَجَلَّ تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک د عوتِ اسلا می کی مجلس المد ینۃ العلمیۃکے شعبہ درسی کتب کو یہ سعادت حاصل ہورہی ہے کہ مذکورہ صفات سے متصف کتاب نصاب ا لتجو ید پیش کررہا ہے ۔
اللہ عزوجل کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ عوام وخواص کو اس کتاب سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور اسے مؤلف ودیگر اراکین مجلس ا لمد ینۃ العلمیۃ کی اُخروی نجات کا ذریعہ بنائے نیزد عوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس ا لمد ینۃ العلمیۃکے تمام شعبہ جات کو دن پچیسوں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے اور ہمیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے دن رات کوششیں کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔