قَابِلٌ للأَبْعَادِ الثَّلٰثَۃِ
(طول ،عرض،عمق کو قبول کرنے والا) ہونا جسم مطلق کیلئے مقوم ہے اسی طرح یہ جسم نامی ،حیوان اورانسان کیلئے بھی مقوم ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ جو فصل نوع سافل کیلئے مقوم ہوگی وہ نوع عالی کیلئے بھی مقوم ہوگی جیسے: ناطق انسان کیلئے تو مقوم ہے لیکن یہ انسان سے اوپر والی کلیات (حیوان ،جسم نامی وغیرہ) کیلئے مقوم نہیں۔
ہر وہ فصل جوجنس سافل کیلئے مقسم ہوگی وہ جنس عالی کیلئے بھی مقسم ہوگی جیسے: ناطق جس طرح یہ حیوان کیلئے مقسم ہے کہ اس نے حیوان کو دو حصوں میں تقسیم کردیاحیوان ناطق اورحیوان غیر ناطق۔ اسی طرح یہ جسم نامی اور جسم مطلق کیلئے بھی مقسم ہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ جو فصل جنس عالی کیلئے مقسم ہو وہ جنس سافل کیلئے مقسم ہو جیسے: حساس یہ جسم نامی کیلئے تو مقسم ہے کہ اس نے جسم نامی کو حساس اور غیر حساس میں تقسیم کردیا لیکن یہ حیوان کیلئے مقسم نہیں۔ کیونکہ حیوان سارے حساس ہیں۔
کلیات کی ترتیب نیچے سے اوپرکی طرف ہے یعنی سب سے نیچے انسان اس کے اوپر حیوان ،اس کے اوپرجسم نامی ،اس کے اوپر جسم مطلق اور سب سے اوپر جوہر۔