Brailvi Books

نصاب المنطق
42 - 144
اوردوسرے افراد کا پایاجانا محال (ناممکن)ہو۔جیسے: واجب الوجود ۔

    ۴ ۔ یا ایسی کلی ہوگی جس کا صرف ایک ہی فرد پایا جائے اور دوسرے افراد کا پایا جانا ممکن ہو ۔جیسے: سورج ،چاندوغیرہ۔ 

    ۵ ۔ یاایسی کلی ہو گی جس کے بہت سارے افراد خارج میں پائے جاتے ہوں اوروہ افراد متناہی(یعنی محدود)ہوں جیسے: کواکب سیارہ یعنی شمس ،قمر، مریخ،زحل، مشتری، عطارد،زہرہ وغیرہ۔

    ۶۔ یا پھر ایسی کلی ہوگی جس کے بہت سارے افراد خارج میں پائے جاتے ہوں اور وہ غیر متناہی(یعنی لامحدود) ہوں۔جیسے: معلوماتِ باری تعالی۔
نوٹ:
علمِ مصطفے صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کلی متناہی ہے ،اور علمِ خدا عزوجل کلی غیر متناہی ہے۔
الحاصل:
    کلی کے خارج میں پائے جانے یا نہ پائے جانے کے اعتبار سے کل تین قسمیں بنتی ہیں ۔
۱۔ واجب الوجود        ۲۔ ممتنع الوجود      ۳۔ ممکن الوجود
۱۔واجب الوجود:
    جس کا عدم( نہ ہونا) محال ہو اور وجود(ہونا) ضروری ہو اس کلی کاایک ہی فرد پایا جاتا ہے یعنی ذات باری تعالی عزوجل۔
۲۔ ممتنع الوجود:
    جس کا وجود محال ہو اورعدم ضروری ہو۔جیسے: شریکِ باری تعالی۔
۳۔ ممکن الوجود:
    جس کا وجود اورعدم دونوں محال نہیں یعنی جس کا وجود وعدم دونوں ممکن ہوں۔جیسے:
Flag Counter