اشکال اربعہ سے نتیجہ حاصل کرنے کی چند شرائط ہیں جن کو یہاں تفصیلا بیان کیاجائے گا۔یاد رہے کہ ہرشکل میں سولہ ضروب کا احتمال ہے جن میں سے بعض ضروب شرائط کے پائے جانے کی وجہ سے نتیجہ دیتی ہیں اور بعض ضروب شرائط کے نہ پائے جانے کی وجہ سے صحیح نتیجہ نہیں دیتیں۔ ان تمام کی تفصیل درج ذیل ہے۔
شکل اول کے نتیجہ دینے کی شرائط
(۱)۔۔۔۔۔۔صغری کا موجبہ ہونا (خواہ کلیہ ہو یاجزئیہ)
(۲)۔۔۔۔۔۔ کبری کا کلیہ ہونا (خواہ موجبہ ہویا سالبہ)
شکل اول میں مذکورہ شرائط کے مطابق صرف چار ضروب نتیجہ دیتی ہیں۔نقشہ اگلے صفحات پر ملاحظہ فرمائیں