لہذا تمام اسلامی بھائی قریب قریب تشریف لے آئیں ۔ الحمد للہ عزوجل علم کی مجلس میں شرکت کرنا بہت بڑے ثواب کا ذریعہ ہے ۔ چنانچہ سرکار مدینہ، راحت قلب وسینہ صلي اللہ عليہ وسلم کا فرمان جنت نشان ہے کہ جو شخص علم سیکھنے کے ارادے سے گھر سے سفر اختیار کرتا ہے تو سوراخوں میں چونٹیاں ، سمندر میں مچھلیاں اور خشکی کے چوپائے اور درندے سب اس کے لئے استغفار کرتے ہیں ۔ اللہ عزوجل ہمیں علم حاصل کرنے کی اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی اور برائی سے منع کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔
آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم