برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے والے اسلامی بھائی میرے دائیں طرف تشریف لے آئیں۔ ان شاء اللہ عزوجل علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے آداب بیان کیے جائیں گے اور جو اسلامی بھائی باہر نہیں جا سکتے وہ مسجد ہی میں تشریف رکھیں ان شاء اللہ عزوجل مسجد میں سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ جاری رہے گا۔کیونکہ مسجد وں کو بھی تو ہم نے ہی آبا د کرنا ہے۔ جو اللہ عزوجل کے گھر کو آباد کرتا ہے ۔ اللہ عزوجل اسکے گھر کو آباد کردیتاہے ۔ جو اللہ عزوجل کے گھر کو روشن کرتاہے ۔ اللہ عزوجل اسکی قبر کو روشن فرمادیتا ہے۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ، فرماتے ہیں۔ جو اللہ عزوجل کے کاموں میں لگ جاتاہے اللہ عزوجل اُس کے کاموں میں لگ جاتا ہے ۔ الحمد للہ عزوجل مسجد میں بیٹھنے کی بھی بڑی برکتیں ہیں۔ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
''جو قوم کتاب اللہ کی تلاوت کے لیے اللہ تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر میں جمع ہواورایک دوسرے کے ساتھ درس کا تکرار کرے تو اُن پر (i)سکینہ (اطمینان وسکون)نازل ہوتاہے (ii)رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے (iii)فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں ۔ (iv)اوراللہ تعالیٰ ان کا ذکر فرشتوں کے سامنے فرماتاہے ۔''