Brailvi Books

نصاب النحو
8 - 268
میں سین یا سوف کا ہونا۔جیسے:
سَیَعْلَمُ، سَوْفَ یَعْلَمُ۔
۷۔شروع میں حروف جوازم میں سے کسی حرف کا ہونا ۔ جیسے:لَمْ یَضْرِبْ۔ ۸۔ شروع میں حروف نواصب میں سے کسی حرف کا ہونا ۔ جیسے:لَنْ یَّضْرِبَ۔ ۹۔آخر میں نون تاکید کا ملا ہونا چاہے ثقیلہ ہو یا خفیفہ ۔ جیسے :لَیَضْرِبَنَّ، لَیَضْرِبَنْ۔ ۱۰۔ آخر میں تائے ساکنہ کا ہونا۔ جیسے :دَخَلَتْ۔ ۱۱۔ آخر میں ضمیر مرفوع متصل بارز کا ہونا۔ جیسے:خَرَجْتُ۔ ۱۲۔صرف مسند ہونا۔جیسے :
ضَرَبَ زَیْدٌ
میں
ضَرَبَ۔
۳۔حرف کی علامات:
    اس کی علامت یہ ہے کہ اس میں اسم اورفعل کی کوئی علامت نہیں ہوتی۔ البتہ اس کے چند فوائد ہیں۔ جیسے دو اسموں یا دوفعلوں یا دوجملوں یا اسم اور فعل میں ربط پیدا کرنا۔ مثلاً:
زَیْدٌ فِی الدَّارِ، تَعَلَّمَ زَیْدٌن الْقُرْآنَ وَعَلَّمَہ،، اِنْ تَضْرِبْ أَضْرِبْ، ضَرَبْتُ بِالْیَدِ۔
Flag Counter