نصاب النحو |
بغیر اپنے معنی پردلالت کرتاہے اور اس میں زمانہ بھی پایا جارہا ہے۔ اوربصرہ اورکوفہ دونوں اسم ہیں،اس لیے کہ یہ دونوں دوسرے کلمے سے ملے بغیر اپنے معنی پر دلالت کرتے ہیں اور ان میں کوئی زمانہ بھی نہیں پایا جارہا۔ اورمِنْ اور اِلٰی دونوں حرف ہیں، اس لیے کہ یہ دونوں دوسرے کلمہ سے ملے بغیر اپنے معنی پر دلالت نہیں کرتے۔
مشق
سوال نمبر1: اسم،فعل اور حرف الگ الگ کریں۔ ۱.زَیْدٌ ۲۔اِنْسَانٌ ۳۔رَخِیْصٌ (سستا)۴۔ذَھَبَ(وہ گیا)۵۔یَنْصُرُ (وہ مدد کرتاہے)۶۔تَمْرٌ(کجھور) ۷۔عَلٰی۸۔فِی۹.لَبَنٌ (دودھ)۱۰۔أَکَلَ(اس نے کھایا )۱۱۔مِنْ۱۲۔عَنْ۱۳۔بَیْتٌ (گھر)۱۴۔حَتی ۱۵۔یَغْسِلُ(وہ غسل کرتاہے)۱۶۔اِلٰی ۱۷۔یَشْرِبُ(وہ پیتا ہے)۱۸۔ثَوْبٌ(کپڑا)۱۹۔خُبْزٌ (روٹی) ۲۰۔دَرْسٌ(سبق) ۔ سوال نمبر2: درج ذیل جملوں میں سے اسم فعل اورحرف الگ الگ کریں۔
۱۔ذَھَبَ زَیْدٌ اِلیَ الْمَسْجِدِ
(زید مسجد کی طرف گیا)
۲۔زَیْدٌ یَأْکُلُ الْخُبْزَ
(زید روٹی کھاتاہے)
۳۔اَلْوَلَدُ یَشْرَبُ الْمَاءَ
(بچہ پانی پیتاہے)
۴۔اَلثَّوْبُ رَخِیْصٌ
(کپڑا سستاہے)
۵۔ذَھَبَ الأُسْتَاذُ اِلیَ الْمَسْجِدِ
(استاد مسجد کی طرف گیا)
۶۔جَلَسَ الامَامُ فِی الْمَسْجِدِ
(امام مسجد میں بیٹھا)۔