| نصاب النحو |
۱۔لفظی عامل کی تعریف:
وہ عامل جو لفظوں میں آسکے۔جیسے مذکورہ مثال میں وَصَل عامل لفظوں میں موجود ہے لہٰذا یہ''عامل لفظی ''کہلائے گا۔
۲۔معنوی عامل کی تعریف:
وہ عامل جو لفظوں میں نہ آسکے۔ جیسے:اَلرِّیَاضَۃُ مُفِیْدَۃٌ لِلصِّحَّۃِ
میں دونوں کا عامل(ابتداء یعنی لفظی عوامل سے خالی ہونا)لفظوں میں نہیں آسکتالہٰذا یہ ''عامل معنوی''کہلائے گا ۔
معمول کی تعریف:
وہ جس پر عامل داخل ہوکر اپناعمل کرے ۔جیسے:اِقْتَرَحَ تِلْمِیْذٌ میں تِلْمِیْذٌ معمول ہے؛ کیونکہ اِقْتَرَح عامل نے اس پر داخل ہوکر اپنا عمل کیاکہ اسے رفع دیدیا۔