| نصاب النحو |
چند ترکیبی قواعد:
۱۔ اگر اسم اشارہ کے بعد کوئی اسم نکرہ آجائے تواسمِ اشارہ کو مبتدا اوراسم نکرہ کوخبر بنائیں گے ۔جیسے ھٰذَا کِتَاٌب ( یہ کتاب ہے) ، ھٰذَا اسم اشارہ مبتدا ،کِتَاٌب اس کی خبر مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ ۔
۲۔ اگر اسم اشارہ کے بعد کوئی اسم معرف باللام آجائے تو اس کی تین طریقوں سے ترکیب ہوسکتی ہے۔
٭۱۔۔۔۔۔۔ اسم اشارہ کو موصوف بنائیں اورمعرف باللام کو صفت ۔ جیسےھٰذَاالْقَلَمُ طَوِیْلٌ
کی ترکیب اس طرح کریں گے۔ ھٰذَا اسم اشارہ موصوف اَلْقَلَمُ صفت، موصوف صفت ملکر مبتدا، طَوِیْلٌ خبر،مبتدا خبرملکر جملہ اسمیہ ۔
٭۲۔۔۔۔۔۔اسم اشارہ کو مبین اور معرف باللام کوعطف بیان بنائیں ۔ اس صورت میںھٰذَاالْقَلَمُ طَوِیْلٌ
کی ترکیب یوں کریں گے۔ ھٰذَا اسم اشارہ مبین اَلْقَلَمُ عطف بیان ،مبین عطف بیان ملکر مبتدا، طَوِیْلٌ اسکی خبر، مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ ۔
٭۳۔۔۔۔۔۔اسم اشارہ کو مبدل منہ اور معرف باللام کو بدل بنالیں۔ جیسےھٰذَا الْقَلَمُ طَوِیْلٌ، ھٰذَا
اسم اشارہ مبدل منہ ، اَلْقَلَم بدل ،مبدل منہ بدل سے ملکر مبتدا ، طَوِیْلٌ خبر، مبتدا خبر سے ملکر جملہ اسمیہ ۔
اسم اشارہ کے بعد معرف باللام ہوتو وہی اس کا مشارالیہ ہوگا۔ کوئی اور مشار الیہ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں اگرچہ معرف باللا م کو ترکیب میں صفت ،مبدل منہ یاعطف بیان کا نام دیں ۔