Brailvi Books

نصاب النحو
226 - 268
سبق نمبر: 60

(۔۔۔۔۔۔اسمائے اشارہ کا بیان ۔۔۔۔۔۔)
اسمائے اشارہ کی تعریف:

    ایسے اسماء جنہیں کسی چیز کی طرف اشارہ کرنے کیلئے وضع کیا گیا ہو ان کو اسمائے اشارہ کہتے ہیں۔ اورجس چیز کی طرف اشارہ کیا جائے اس کو مشارٌاِلَیْہ کہتے ہیں۔ جیسے
ھٰذَا الْقَلَمُ نَفِیْسٌ
(یہ قلم نفیس ہے)۔ اس مثال میں ھٰذَا اسم ِ اشارہ ہے اور اَلْقَلَمُ مشارٌالیہ ہے۔ مشارٌالیہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ نظر آئے اور محسوس ہو۔ اگر ایسی چیز کی طرف اشارہ ہورہا ہو جومحسوس مبصر نہ ہو وہاں اسمائے اشارات کا استعمال مجازاً ہوتاہے۔

اسمائے اشارہ:

ذَا		یہ ایک مرد		ذَانِ، ذَیْنِ		یہ دو مرد 

تَا		یہ ایک مرد		تِیْ 			یہ ایک عورت

تِہْ 		یہ ایک عورت		ذِہٖ			یہ ایک عورت

ذِھِیْ ، تِہِیْ		یہ ایک عورت		تَانِ،تَیْنِ		یہ دو عورتیں

اَوْلاَء		یہ سب مرد یاسب عورتیں 	اُولیٰ			یہ سب مرد یا سب عورتیں 

اسم اشارہ کے استعمال کی تین صورتیں ہیں ۔ 

    ۱۔ اگر اسمائے اشارہ لاَمْ اورکَافْ دونوں سے خالی ہوں تو یہ قریب کیلئے استعمال
Flag Counter