Brailvi Books

نصاب النحو
220 - 268
ضَرَبَکَ 			ک ضمیر واحد مذکر حاضر کیلئے 

ضَرَبَکُمَا 			کما تثنیہ مذکر حاضر کیلئے 

ضَرَبَکُمْ 			کم ضمیر جمع مذکر حاضر کیلئے 

ضَرَبَکِ 			ک ضمیر واحد مونث حاضر کیلئے 

ضَرَبَکُمَا			کما ضمیر تثنیہ مونث حاضر کیلئے 

ضَرَبَکُنَّ 			کن ضمیر جمع مونث حاضر کیلئے 

ضَرَبَنِیْ 			ی ضمیر واحد مذکر ومونث متکلم کیلئے 

ضَرَبَنَا				نا ضمیر تثنیہ وجمع ،مذکر ومونث متکلم کیلئے 

۴۔ضمیر منصوب منفصل:

    جو ضمیر اپنے عامل سے جدا ہو او ر محل نصب میں واقع ہو تو اسے ضمیر منصوب منفصل کہتے ہیں۔ 

ضمیر منصوب منفصل کا استعمال:

    ضمیر منصوب منفصل اکثر مفعول بہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ 

ضمیر منصوب متصل			استعمال

اِیَّاہ،				واحد مذکر غائب کیلئے 

اِیَّاھُمَا 				تثنیہ مذکرغائب کیلئے 

اِیَّاھُمْ				جمع مذکرغائب کیلئے 

اِیَّاھَا 				واحد مونث غائب کیلئے 

اِیَّاھُمَا 				تثنیہ مونث غائب کیلئے