| نصاب النحو |
ضَرَبْتُمَا تما ضمیر بارز تثنیہ مونث حاضر کیلئے
ضَرَبْتُنَّ تن ضمیر بارز جمع مونث حاضر کیلئے
ضَرَبْتُ تُ ضمیر بارز واحد مذکر ومونث متکلم کیلئے
ضَرَبْنَا ناضمیر بارز تثنیہ وجمع ،مذکر ومونث متکلم کیلئے
۲۔مرفوع منفصل:
جو ضمیر اپنے عامل سے جدا ہواورمحل رفع میں واقع ہو اسے ضمیر مرفوع منفصل کہتے ہیں۔
ضمیر مرفوع منفصل کا استعمال:
یہ ضمیر اکثر مبتداء ،خبر ،فاعل ،نائب الفاعل یا کان کے اسم کے طور استعما ل کی جاتی ہے۔ضمیر مرفوع منفصل استعمال ھُوَ واحد مذکر غائب کیلئے ھُمَا تثنیہ مذکر غائب کیلئے ھُمْ جمع مذکر غائب کیلئے ھِیَ واحد مونث غائب کیلئے ھُمَا تثنیہ مونث غائب کیلئے ھُنَّ جمع مونث غائب کیلئے أَنْتَ واحد مذکر حاضر کیلئے أَنْتُمَا تثنیہ مذکر حاضر کیلئے