Brailvi Books

نصاب النحو
213 - 268
    ۱۔افعال کو نصب دینے والے حروف ۲۔اسماء کو نصب دینے والے حروف 

۱۔افعال کو نصب دینے والے حروف:

    یہ چار ہیں۔
۱۔أَنْ۔    ۲۔لَنْ۔    ۳۔کَیْ۔    ۴۔اِذَنْ
    یہ فعل مضارع کو نصب دیتے ہیں ۔ان چاروں کے معنی مندرجہ ذیل ہے ۔

    ۱۔أَنْ کا معنی ہے ''کہ'' یہ فعل مضارع کو زمانہ مستقبل کے ساتھ خاص کر دیتا ہے اور اس کو مصدر کی تاویل میں کردیتا ہے ۔جیسے
أُرِیْدُ أَنْ تَقْرَئَ
بمعنی
أُرِیْدُ قِرَأَتَکَ۔
    ۲۔لَنْ کا معنی ہے (ہر گز نہیں)۔جیسے لَنْ یَّضْرِبَ( ہر گز نہیں مارے گاوہ ایک مرد) ۔

    ۳۔کَیْ کا معنی ہے(تاکہ)جیسے
اِجْلِسْ لِلْوُضُوْءِ عَلٰی مَوْضِعٍ مُرْتَفِعٍ کَیْ لاَ یُصِیْبَکَ الرَّشَاشُ
 (وضوء کے لئے بلند جگہ پر بیٹھو تا کہ تم پر چھنیٹے نہ پڑیں)

    ۴۔اِذَنْ کا معنی ہے (اُس وقت)جیسے
لَمَّا جِئْتَنِیْ اِذَنْ أُکْرِ مَکَ
 (جب تو میرے پاس آئیگا میں اس وقت تیری تعظیم کروں گا)۔

۲۔اسماء کو نصب دینے والے حروف:

    اسماء کو نصب دینے والے حروف پانچ ہیں۔
    ۱۔یَا     ۲۔اَیَا ۳۔ھَیَا ۴۔ اَیْ ۵۔ہمزہ مفتوحہ۔
    ان کی مکمل بحث نداء کے بیان میں گزر چکی ہے۔ 

۴۔حروف جوازم:

حروف جوازم پانچ ہیں۔ 

    ۱۔ ان شرطیہ    ۲۔ لَم     ۳۔لمّا    ۴۔لام امر      ۵۔لائے نہی ۔
Flag Counter