| نصاب النحو |
و ہ ا فعال جنھیں تعجب کے اظہار کے لیے وضع کیا گیا ہو انہیں افعال تعجب کہتے ہیں۔ جس چیز پر تعجب کیا جائے اسکو متعجب منہ کہتے ہیں۔جیسے
مَا أَحْسَنَ زَیْدًا۔
یہاں زَیْدًا متعجب منہ ہے ۔
٭۔۔۔۔۔۔ثلاثی مجرد کے مصادر سے اس کے دو صیغے کثیر الاستعمال ہیں ۔۱۔مَا أَفْعَلَہٗ۔ ۲۔أَفْعِلْ بِہٖ۔
۱۔مَا أَفْعَلَہٗجیسے
مَا أَحْسَنَ زَیْدًا
(زیدکیا ہی حسین ہے )۔
ماأَحْسَنَ زَیْدًا
کی اصل
أَیُّ شَئْیٍ أَحْسَنَ زَیْدًا
ہے ۔ ترکیب :
مَاأَحْسَنَ زَیْدًا
اسکی ترکیب اس طرح ہوگی مَا بمعنی أَیُّ شَئْیٍ مبتدا أَحْسَنَ فعل ھُوَ ضمیر فاعل اور زَیْدًا مفعول ہے فعل اپنے فاعل اور مفعول بہ سے ملکر خبر مبتدا خبر سے مل کر جملہ اسمیہ انشائیہ۔
۲۔أَفْعِلْ بِہٖ جیسے أَحْسِنْ بِزَیْدٍ (زید کیا ہی حسین ہے)۔
ترکیب : أَحْسِنْ بِزَیْدٍ
أَحْسِنْ صیغہ امر بمعنی ماضی بَاء زائدہ زَیْدٍ لفظا مجرور محلا مرفوع اس کا فاعل فعل فاعل ملکر جملہ فعلیہ ۔