| نصاب النحو |
تعریف وتنکیر کے اعتبا ر سے اسم کی دوقسمیں ہیں : ۱۔ معرفہ ۲۔ نکرہ.
۱۔معرفہ کی تعریف:
وہ اسم جو کسی معین شے پردلالت کرے ۔جیسے:زَیْدٌ، ہُوَ، غُلامُ زَیْدٍ
وغیرہ۔
۲۔نکرہ کی تعریف:
وہ اسم جو کسی غیر معین شے پردلالت کرے۔ جیسے:رَجُلٌ، غُلامٌ، قَلَمٌ
وغیرہ۔
اسم معرفہ کی اقسام
اسم معرفہ کی سات اقسام ہیں:
۱۔اسم ضمیر:
وہ اسم جو متکلم ،مخاطب یا غائب پر دلالت کرے ۔جیسے:أَنَا، أَنْتَ، ھُوَ۔
۲۔اسم عَلَم:
وہ اسم جوکسی ایک ہی معین شخص ،جگہ یا چیزکے لیے وضع کیاگیاہو۔ جیسے:خَالِدٌ، مَکَّۃُ۔
۳۔اسم اشارہ:
وہ اسم جس کے ذریعے کسی معین شے کی طرف اشارہ کیا جائے۔جیسے:ھَذٰا، ذَالِکَ۔
۴۔اسم موصول:
وہ اسم جو صلہ (۱)کے ساتھ ملکر جملے کا جز ء بنے۔ جیسے: اَلَّذِیْ، اَلَّتِیْ وغیرہ۔1۔۔۔۔۔۔اسم موصول کا مابعد جملہ صلہ کہلاتا ہے۔