اغراء کی تعریف:
اغراء کے لغوی معنی ابھارنا،اکسانا،آمادہ کرناکے ہیں،جبکہ اصطلاح میں اس سے مراد مخاطب کوکسی اچھے و پسندیدہ کام پر آمادہ کرنا یا اکساناہے ۔
جس کام کے لئے اکسایاجائے اس کو منصوب ذکر کیا جاتا ہے ۔جیسے اَلاِسْتِقَامَۃَ (استقامت اختیار کرو) ، اَلصِّدْقَ(سچ لازم کرو )۔
یہ اصل میں اِلْزَمِ الصِّدْقَ اور اِلْزَمِ الاِسْتِقَامَۃَ تھے ۔ان سے پہلے اِلْزَمْ فعل کو محذوف کردیا گیا ۔
تحذیر کی تعریف:
تحذیر کے لغوی معنی ڈرانا ،متنبہ کرنا ہیں، جبکہ اصطلاح میں اس سے مراد مخاطب کو کسی نا پسندیدہ و بری چیز سے ڈرانا اور اس سے بچنے کے لیے متنبہ کرناہے ۔جیسے اَلأَسَدَ، اَلاَسَدَ وغیرہ ۔یہ اصل میں