| نصاب النحو |
اضافت کے تفصیلی احکام مرکب اضافی کے بیان میں گزر چکے ۔یہاں اضافت کی اقسام وفوائد ذکر کیے جائیں گے۔
اضافت کی اقسام
تعریف وتخصیص حاصل ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے اضافت کی دو قسمیں ہیں۔
۱۔اضافت لفظیہ ۲۔ اضافت معنویہ
۱۔اضافت لفظیہ :
وہ اضافت ہے جس میں صفت کا صیغہ اپنے معمول کی طرف مضاف ہو۔جیسے ضَارِبُ زَیْدٍ ۔
۲۔اضافت معنویہ:
وہ اضافت ہے جسمیں مضاف صفت کا صیغہ نہ ہو اور اگر ہوتو مضاف الیہ اسکا معمول نہ ہو۔ جیسےغُلاَمُ زَیْدٍ
اور
کَرِیْمُ الْبَلَدِ ۔
تنبیہ:
اضافت معنویہ میں مضاف الیہ سے پہلے حروف جارہ من، فی یا لام میں سے کوئی ایک مقدر ہوتاہے اس اعتبار سے اضافت کی تین قسمیں ہیں۔