فائدہ:
یادرہے کہ لام استغاثہ مفتوح ہوتاہے بشرطیکہ یہ حرف نداء کے ساتھ ہو ورنہ مجرور ہوگا۔
۲۔کبھی لام استغاثہ کی بجائے مستغاث کے آخر میں الف استغاثہ بڑھادیا جاتاہے۔ اس وقت مستغاث مفتوح ہوتاکیونکہ الف اپنے ماقبل فتحہ چاہتاہے۔ جیسے یَا مُحَمَّدَا۔
۲۔ندبہ:
کسی مردے یا مصیبت پر پکار کر رونے کو ندبہ کہتے ہیں ۔ جیسے وَارَجُلَ(ہائے مرد)۔ جس پر رویا جائے اسے مندوب کہتے ہیں۔کبھی مندوب کے آخر میں ہائے وقف لگا دی جاتی ہے۔ جیسے وَامُصِیْبَتَاہْ (ہائے مصیبت) ۔
تنبیہ:
حرفِ ندبہ واؤ، مندوب کے ساتھ ہی خاص ہے۔ جبکہ یا منادٰی اورمندوب دونوں میں مستعمل ہے۔