Brailvi Books

نصاب النحو
153 - 268
سبق نمبر: 42 

        (۔۔۔۔۔۔بدل کا بیان۔۔۔۔۔۔)
بدل کی تعریف:

    بدل وہ تابع ہے جو خود مقصود بالنسبت ہو اور اسکا متبوع بطور تمہید آیا ہو جیسے
جَاءَ السلطانُ مَحْمُوْدٌ
میں آنے کی اصل نسبت محمود کی طرف ہے جوکہ بدل ہے اور السطان محض تمہیدا لایا گیا ہے۔ متبوع کو مبدل منہ اورتابع کو بدل کہتے ہیں۔ 

بدل کی اقسام

بدل کی چار اقسام ہیں۔ 

۱۔بدلِ کل ۲۔ بدلِ بعض ۳۔ بدلِ اشتمال ۴۔ بدلِ غلط

۱۔بدل کل کی تعریف:

    جب بدل اورمبدل منہ دونوں کا مدلول ایک ہو تو ایسے بدل کو بدل کل کہتے ہیں۔جیسے
جَاءَ زَیْدٌ صَدِیْقُکَ۔
۲۔بدل بعض کی تعریف:

    جب بدل کا مدلول مبدل منہ کے مدلول کابعض ہو تو ایسے بدل کو بدل بعض کہتے ہیں۔ جیسے
أکلتُ البطیخۃَ ثُلثَھا
 ( میں نے خربوزے کا تیسرا حصہ کھایا) 

۳۔بدل اشتمال کی تعریف:

    جب بدل مبدل منہ کا نہ کل ہو اورنہ جز بلکہ اسکا مبدل منہ سے کچھ تعلق ہو۔ جیسے
Flag Counter