فَسَجَدَ الْمَلٰئِکَۃُ کُلُّھُمْ أَجْمَعُوْنَ
(تو تمام ملائکہ نے ایک ساتھ سجدہ کیا)۔پہلی مثال میں زید کے آ نے کی نسبت کو نفسُہ نے پختہ کیاجبکہ دوسری مثال میں کلّھم نے تما م ملائکہ کے سجدہ کرنے کو واضح کیا۔جسکی تاکید بیان کی جائے اسے مؤکَّد کہتے ہیں ۔ یاد رہے کہ مؤکَّد اور تاکید کا اعراب ایک جیسا ہوتاہے۔
تاکید کی اقسام
تاکید کی دو قسمیں ہیں۔
۱۔تاکید لفظی ۲۔تاکید معنوی
۱۔تاکید لفظی:
وہ تاکید ہے جس میں لفظ تکرار کے ساتھ لایا جائے ۔جیسے
جَاءَ نِیْ زَیْدٌ زَیْدٌ ،اِنَّ اِنَّ زَیْدًا قَائِمٌ۔
۲۔تاکید معنوی:
وہ تاکید ہے جو چند مخصوص الفاظ کے لانے سے حاصل ہو ۔وہ الفاظ یہ ہیں۔