| نصاب النحو |
فعل کے عمل کے بارے میں پیچھے اجمالا گزر چکا اب ہم قدرے تفصیل بیان کرتے ہیں۔ کوئی بھی فعل غیر عامل نہیں ہوتا ،چاہے لازم ہو یا متعدی۔ فاعل کو رفع اوردرج ذیل چھ اسماء کو نصب دیتاہے۔
۱۔مفعول مطلق:۔ جیسےقَامَ زَیْدٌ قِیَامًا
(لازم)
ضَرَبَ زَیْدٌ ضَرْبًا
(متعدی)۔
۲۔مفعول فیہ:۔جیسےصُمْتُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ
(لازم)
ضَرَبْتُ زَیْدًا فَوْقَ السَّقَفِ
(متعدی)
۳۔مفعول معہ:۔جیسےجَاءَ الْبَرْدُ وَالْجُبَّاتِ
( لازم)
رَأَیْتُ الأَسَدَ وَ الْفِیْلِ
(متعدی) ۔
۴۔مفعول لہ:۔جیسےقُمْتُ اِکْرَامًا
(لازم )
ضَرَبْتُہ، تَادِیْبًا
(متعدی)۔
۵۔حال:۔جیسےجَاءَ زَیْدٌ رَاکِبًا
(لازم)
ضَرَبْتُ زَیْدًا مَشْدُوْدًا
(متعدی) ۔
۶۔تمییز :۔جیسےطَابَ زَیْدٌ نَفْسًا
(لازم)
رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا
(متعدی)
نوٹ:
فعل متعدی مفعول بہ کو بھی نصب دیتاہے۔ جیسےنَصَرَ زَیْدٌ عَمْرًوا ۔
فعل کا یہ عمل تو اس صورت میں تھا جب کہ وہ معروف ہو اور اگر مجہول ہوتودرج ذیل صورت ہوگی۔
فعل مجہول کا عمل:
فعل مجہول فاعل کے بجائے مفعول بہ کو رفع دیتا ہے اور اس مفعول بہ کو نائب الفاعل