| نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ |
وہ قول، فعل، تقریر یا صفت جس کی نسبت سرکارصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی طرف کی جائے۔ مثال:
''عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ''
امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے '' حکم: حدیث مرفوع کبھی متصل ،منقطع و مرسل وغیرہ ہوتی ہے لہذا یہ جس قسم کے تحت آئے گی اسی کا حکم اختیار کرے گی۔
(۳)۔۔۔۔۔۔حدیث موقوف:
وہ قول فعل یا تقریر جس کی نسبت صحابی کی طرف کی جائے۔ مثال:'
'قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِيْ طَالِبٍ لَا خَیْرَ فِيْ عِبَادَۃٍ لَا عِلْمَ فِیْہَا''
یعنی اس عبادت میں کوئی خیر نہیں جس میں علم نہ ہو۔''(تاریخ الخلفاء، عربی ص۱۴۷)
(۴)۔۔۔۔۔۔حدیث مقطوع:
وہ قول یا فعل جو کسی تابعی کی طرف منسوب ہو۔ مثال:
'' قَالَ الْحَسَنُ الْبَصْرِيُّ: اَلصَّبْرُ کَنْزٌ مِّنْ کُنُوْزِ الْجَنَّۃِ''