| نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ |
مال میں زکوۃ کے علاوہ کوئی حق نہیں۔'' عراقی نے فرمایا کہ یہ ایسا اضطراب ہے کہ تاویل کی گنجائش نہیں رکھتا۔ حکم: حدیث مضطرب ضعیف ہے۔(۱)
(۶)۔۔۔۔۔۔مُصَحَّف ومُحَرَّف:
وہ حدیث جس کے کسی کلمے کو اپنی اصلی حالت سے دوسری حالت میں بدل دیا گیاہو۔
مثال:
حدیث شریف میں ہے :'' مَنْ صَامَ رَمَضَاَنَ وَأَ تْبَعَہ، سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ''
ترجمہ:جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس سے متصل شوال کے چھ روزے رکھے۔''پڑھنے والے نے اسے یوں پڑھا :
''مَنْ صَامَ رَمَضَاَنَ وَأَتْبَعَہ، شَیْأاً مِنْ شَوَّالٍ''
ترجمہ: جس نے رمضان کے روزے رکھے اور اس سے متصل شوال کے کچھ روزے رکھے۔اس طرح اس حدیث میں تصحیف ہوگئی۔ نوٹ: یہ تصحیف فی المتن کی مثال ہے اسی طرح تصحیف فی السند اور تصحیف فی المعنی بھی ہوتی ہے۔
1۔۔۔۔۔۔حدیثِ ضعیف سے استحباب ثابت ہوتا ہے سنیت نہیں۔(فتاوی رضویہ۱/۱۹۶)