Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
71 - 95
وقت اس کا چہرہ حسین (نورانی )ہوگا۔

    اس روایت کے بارے میں امام حاکم نے فرمایا کہ شریک یہ حدیث لکھوا رہے تھے کہ
حَدَّثَنَا الْاَعْمَشُ عَنْ أَبِيْ سُفْیَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلِ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
جب اتنا کہہ کر خاموش ہوئے تاکہ لکھنے والے لکھ لیں اتنے میں ثابت تشریف لے آئے انہیں دیکھ کر شریک نے کہا
مَنْ کَثُرَتْ صَلَاتُہ، بِاللَّیْلِ حَسُنَ وَجْہُہ، بِالنَّہَارِ
 یہ سن کر ثابت نے گمان کیا کہ یہ اس سند کا متن ہے چنانچہ وہ اسے آگے بیان کرتے تھے۔
(۲)۔۔۔۔۔۔مُدْرَجُ المَتَن:
    جس حدیث کے متن میں ایسا کلام بلا فصل داخل کردیا جائے جو حدیث کا حصہ نہ ہو مدرج المتن کہلاتی ہے۔یہ اضافہ کبھی متن کی ابتداء میں ہوتاہے کبھی درمیان میں اور کبھی آخر میں لیکن اکثر آخر میں ہی ہوتاہے۔

مثال:
    ''عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ عَنْ أَبِيْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: أَسْبِغُوا الْوُضُوءَ وَیْلٌ لِلْاَعْقَابِ مِنَ النَّارِ''
ترجمہ: شعبہ سے روایت ہے وہ محمد بن زیاد سے اور وہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم
Flag Counter