''فِرَّمِنَ الْمَجْذُوْمِ فِرَارَکَ مِنَ الْاَسَدِ''
مجذوم سے اس طرح بھاگ جس طرح توشیر سے بھاگتاہے۔یہ دونوں حدیثیں صحیح ہیں اوربظاہر ان میں تعارض ہے کیونکہ پہلی حدیث مرض کے متعدی ہونے یعنی اڑکر لگنے کی نفی کرتی ہے جبکہ دوسری بظاہر اثبات کرتی ہے لیکن علماء نے ان دونوں کے درمیان تطبیق کی ہے جو کہ اصولِ حدیث کی کتب میں مذکور ہے۔
حکم: ایسی دونوں حدیثیں جن کے ما بین تطبیق ممکن ہو ان دونوں پر عمل کرنا واجب ہے۔
اگر دو حدیثیں متعارض ہوں اوریہ معلوم ہوجائے کہ فلاں حدیث مؤخر ہے اور فلاں مقدم تو مؤخرناسخ اورمقدم کو منسوخ کہیں گے۔
مثال: ایک حدیث میں ہے:
''أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُوْمُ''