Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
56 - 95
شاہد کی مثال:
    اسی حدیث کو دوسرے صحابی کی سند سے امام نسائی نے روایت کیا ہے حدیث یہ ہے۔
 عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حُنَیْنٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ۔۔۔ فَاِنْ غُمَّ عَلَیْکُمْ فَأَکْمِلُوا الْعِدّۃَ ثَلاثِیْنَ ۔
لہذا امام نسائی سے مروی یہ حدیث شاہد ہے۔

حکم:

    متابِع ،متابَع اور شاھد فردِ نسبی کی اقسام ہیں اور فرد نسبی خبر غریب کی ایک قسم ہے لہذا ان کا حکم وہی ہے جو خبر غریب کا یعنی ان سے ظن کا فائدہ حاصل ہو گا لیکن قرائن و شواہد سے قوت پا کر یہ واجب العمل حکم کا فائدہ دیں گی۔
(مشق)

سوال نمبر (1):متابِع،متابَع اور شاہد کی تعریفات بیان فرمائیں۔

سوال نمبر (2):متابع ومتابَع کی مثال بیان فرمائیں۔

سوال نمبر (3):شاہد کی مثال بیان فرمائیں۔

سوال نمبر (4):مندرجہ بالا اقسامِ حدیث کا حکم بیان فرمائیں۔
Flag Counter