کے بھائی ہیں سے انھوں نے ابو اسحاق سے انھوں نے عیزار بن حریث سے اور انھوں نے ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا جس نے نماز قا ئم کی اور زکاۃ ادا کی اور بیت اللہ کا حج کیا اور روزہ رکھا اور مہما ن کی مہمان نوازی کی وہ جنت میں داخل ہوگیا۔ابو حاتم نے فرمایا کہ یہ حدیث منکر ہے کیونکہ حبیب (جوکہ ضعیف ہے) نے اسے دیگر ثقہ راویوں کی مخالفت کرتے ہوئے مرفوعا بیان کیا ہے حالانکہ دیگر ثقہ راویوں نے اسے ابو اسحاق سے موقوفا بیان کیا ہے لہذا ثقہ راویوں کی روایت معروف ہے ۔
حکم:
حدیثِ معروف مقبول ہے جبکہ منکر مردود۔
٭۔۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔۔٭
(مشق)
سوال نمبر(1):شاذومحفوظ کی تعریف،مثال اور حکم بیان فرمائیں۔
سوال نمبر(2):معروف ومنکرکی تعریف مثال اورحکم بیان فرمائیں۔
سوال نمبر(3):حدیث کی مندرجہ بالا تقسیم کس اعتبار سے کی گئی ہے؟