Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
43 - 95
اللہِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلٰی أُمَّتِيْ لَاَمَرْتُہُمْ بِالسِّوَاکِ عِنْدَ کُلِّ صَلَاۃٍ۔
ترجمہ:

    محمد بن عمرو سے روایت ہے وہ ابو سلمہ سے اور ابو سلمہ ابو ہریرہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے فرمایا: اگرمجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتاتومیں انہیں ہرنماز کیلئے مسواک کرنے کا حکم دیتا۔

    حافظ ابن صلاح علوم الحدیث میں لکھتے ہیں کہ اس حدیث کے راوی محمد بن عمرو بن علقمہ صدق وعفت میں تومشہور ہیں لیکن یہ اہل ضبط واتقان میں سے نہیں ہیں یہاں تک کہ بعض محدثین نے ان کو ان کے سوءِ حفظ کی وجہ سے ضعیف قرار دیاہے اور بعض نے ان کے صدق اور جلالت کی وجہ سے ان کی توثیق کی ہے لہذا اس اعتبارسے ان کی حدیث حسن ہے۔لیکن اس حدیث کے ایک اور سند سے مروی ہونے کی وجہ سے وہ خدشہ دورہوگیا جو کہ راوی میں سوءِ حفظ کے سبب پیداہواتھا اور اس حدیث میں جو نقصان پہلے تھا اس کی تلافی دوسری حدیث سے ہوگئی تویہ حدیث صحیح لغیرہ کے مرتبہ پرپہنچ گئی۔
 (۳)۔۔۔۔۔۔حَسَن لِذاتِہٖ:
    وہ حدیث جس کے راویوں میں صحیح لذاتہ کی تمام شرائط پائی جائیں لیکن ضبطِ روایت میں کچھ کمی ہواور یہ کمی کسی اور ذریعے سے پوری نہ ہو۔
Flag Counter