Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
41 - 95
سبق نمبر (4)

(۔۔۔۔۔۔صفاتِ راوی کے اعتبار سے خبرِ مقبول کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
صفات راوی کے اعتبار سے خبر مقبول کی درج ذیل چار اقسام ہیں:

(۱)۔۔۔۔۔۔صحیح لذاتہ            (۲)۔۔۔۔۔۔صحیح لغیرہ

(۳)۔۔۔۔۔۔حسن لذاتہ        (۴)۔۔۔۔۔۔حسن لغیرہ
(۱)۔۔۔۔۔۔صحیح لذاتہ:
    وہ حدیث جس کی سند متصل ہو، تمام راوی عادل ضابط ہوں اور اس حدیث میں علتِ قادحہ وشذوذ (۱)نہ ہو۔

شرائط:

    اس تعریف سے صحیح لذاتہ کی درج ذیل شرائط معلوم ہوئیں۔(۱)سند متصل ہو(۲)راوی عادل ہوں(۳)راوی ضابط ہوں(۴) حدیث شاذ نہ ہو(۵)حدیث غیر معلل ہو۔اگر ان شرائط میں سے کوئی شرط مفقود ہوتو
1۔۔۔۔۔۔علت قادحہ:یعنی اس حدیث میں علت خفیہ قادحہ نہ ہو مثلا ثور بن یزید کے تمام شاگردوں نے کاتب مغیرہ بن شعبہ سے اس حدیث کو مرسلا بیان کیا کہ نبی صلی للہ تعالی علیہ وسلم نے موزوں کے اوپراور نیچے دونوں حصوں پرمسح کیا اور ولید بن مسلم نے اسی کو ثوربن یزید سے متصلا بیان کیا حالانکہ یہ حدیث مرسل ہے نہ کہ متصل۔لہذا ولید بن مسلم کی اس حدیث میں علت خفیہ قادحہ موجود ہے۔

    شذوذ:شذوذ یہ ہے کہ ثقہ راوی اپنے سے اوثق کی مخالفت کرے۔
Flag Counter