Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
39 - 95
سبق نمبر (3)

(۔۔۔۔۔۔قابلِ استدلال ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے خبر واحد کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ ہر خبر قابل استدلال نہیں ہوتی بلکہ بعض اخبار سے استدلال کیا جاسکتاہے اوربعض میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی لہذا اس اعتبار سے خبر واحد کی اقسام یہ ہیں:         (۱)خبر مقبول(۲)خبر مردود
(۱)۔۔۔۔۔۔خبرِ مقبول:
    وہ حدیث جس کے مخبر کا صدق راجح ہو۔

حکم:

    خبرِ مقبول قابلِ استدلال ہوتی ہے اور اس سے ثابت ہونے والے حکم پر عمل کرنا واجب ہوتاہے۔
(۲)۔۔۔۔۔۔خبرِمردود:
    وہ حدیث جس کے مخبر کا صدق راجح نہ ہو۔

حکم:

    خبرِ مردود قابلِ استدلال نہیں ہوتی لہذا اسے بطورِ حجت پیش نہیں کیا جاسکتا۔
Flag Counter