نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ |
''أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ مَکَّۃَ وَعَلٰی رَأْسِہٖ الْمِغْفَرُ۔''
ترجمہ:نبی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے سر اقدس پر خَود تھا۔اس حدیث کے درمیانِ سند میں امام مالک، امام زہری سے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ نوٹ: (i)فرد مطلق اور فرد نسبی خبر غریب کی قسمیں ہیں اور خبر غریب کا حکم گذرچکا ہے لہذا اعادہ کی ضرورت نہیں ۔(ii)فرد کا اکثر اطلاق فرد مطلق پر اور غریب کا اکثر اطلاق فرد نسبی پر ہوتاہے۔
(مشق) سوال نمبر (1):فرد مطلق وفرد نسبی کس حدیث کی اقسام ہیں؟ سوال نمبر (2):فرد مطلق وفرد نسبی کی طرف حدیث کی تقسیم کس اعتبار سے کی گئی ہے؟ سوال نمبر (3):فرد مطلق کی تعریف مثال اور حکم بیان کریں۔ سوال نمبر (4):فرد نسبی کی تعریف مثال اور حکم بیان کریں۔