Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
32 - 95
نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ باندھا اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔اس حدیث پاک کو ستر سے زائد صحابہ کرام علیہم الرضوان نے روایت کیا۔
حکم:
    خبرِ متواتر پر عمل کرنا واجب ہے اور یہ علم ضروری (علم بدیہی)کا فائدہ دیتی ہے اس کے راویوں کے حالات پربحث کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
خبر متواتر کی اقسام
خبرمتواتر کی دو قسمیں ہیں:

(۱)۔۔۔۔۔۔متواترِ لفظی         (۲)۔۔۔۔۔۔متواترِ معنوی
(۱)۔۔۔۔۔۔متواترِ لفظی:
    وہ خبر جس کے الفاظ اور معانی دونوں متواتر ہوں۔

مثال: 

    اس کی مثال اوپر گزرچکی ہے۔(مَنْ کَذَبَ۔۔۔۔الخ)
(۲)۔۔۔۔۔۔متواترِ معنوی:
    وہ خبر جس کے صرف معانی متواتر ہوں الفاظ متواتر نہ ہوں۔

مثال:

     متواتر معنوی کی مثال وہ احادیث ہیں جن میں دعا کے وقت ہاتھ اٹھانے کا ذکر ہے یہ احادیث ۱۰۰کے لگ بھگ ہیں جن میں سے ہر حدیث
Flag Counter