Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
31 - 95
                   سبق نمبر :(1)

(۔۔۔۔۔۔ کثرت وقلتِ طرق کے اعتبار سے خبر کی اقسام۔۔۔۔۔۔)
    یادرہے کہ خبر یاتو کثیر طرق یعنی اسانید سے مروی ہوگی یا قلیل طرق سے۔ اس کثرت وقلت طرق کے اعتبار سے خبر کی چار اقسام ہیں:

۱۔خبرِ متواتر ۲۔خبرِ مشہور ۳۔خبرِ عزیز ۴۔خبرِ غریب
 (۱)۔۔۔۔۔۔خبرِ متواتِر:
    وہ حدیث جس کو سند کے ہر طبقہ میں راویوں کی اتنی بڑی تعداد روایت کرے جس کا جھوٹ پر متفق ہونا عقلا محال ہو اور سند کی انتہاء امرِ حسی پر ہو۔

خبرِ متواتر کی شرائط

حدیث کے درجہ تواتر تک پہنچنے کیلئے چار شرائط ہیں:

    (۱)حدیث کے راوی کثیر ہوں۔(۲)یہ کثرت سند کے تمام طبقات میں پائی جائے یعنی ابتداء سے انتہاء تک راوی کثیر ہوں۔(۳)یہ کثرت اس درجہ کی ہوکہ عادۃ یا اتفاقا ان کا جھوٹ پر متفق ہونا محال ہو۔(۴)سند کی انتہاء امرِ حسی پر ہویعنی سند کا آخر'' سَمِعْنَا'' یا'' رَأَیْنَا''، وغیرہ الفاظ ہوں اور اگر سند کی انتہاء امر عقلی پر ہو مثلا عالم کا حادث ہونا تو یہ خبر متواتر نہیں۔ 

مثال:
    ''مَنْ کَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّداً فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّارِ'
'ترجمہ :جس
Flag Counter