Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
25 - 95
٭مشہور٭مستفیض٭عزیز٭غریب٭فرد٭احد٭مقبول٭مردود ٭صحیح ٭متصل ٭موصول ٭وصل ٭متصل الاسانید ٭معلل٭علت ٭شاذ ٭شذوذ ٭ضبط ٭حسن ٭ضعیف ٭اعتضاد ٭محفوظ ٭منکر ٭متابع٭شاہد٭معتبر٭مرسل٭معضل٭منقطع٭مدلس ٭موضوع ٭متروک ٭معلول ٭مدرج ٭مضطرب ٭مزید فی متصل الاسانید ٭اختلاط ٭وہم ٭مرفوع٭ موقوف ٭مقطوع ٭منتھی ٭عوالی ٭نوازل٭ علیۃ ٭علو ٭رجال ٭مسلسل بالاولیت ٭وداۃ ٭دعاۃ ٭صحب ٭روی ٭یروی ٭اجازۃ ٭مناولۃ ٭وجادۃ ٭مجاز ٭صالح ٭جید ٭حافظ ٭حاکم ٭حجت ٭جامع ٭جوامع ٭سنن ٭مسند ٭معجم ٭مستخرج ٭مستدرک ٭صحاح ٭مخرج ۔

ترجمہ:

    تمام تعریفیں اللہ کیلئے جس کا احسان مسلسل و انعام متصل ہے، اس کا فضل ختم ہوتا ہے ا ور نہ ہی اسکا کرم روکا جاسکتاہے، اس کا ذکر بے کس کاسہارا اور اس کا نام بے بس کا یار اہے۔اور افضل ترین درود جو نزول میں اعلی ترین ہو اور کامل ترین سلام جوپے درپے بغیر فاصلہ کے ہو، نازل ہورسولوں کے سردار پرجوکہ ہرپیچیدگی کوحل کرنے والے، عزیز ، عزیزتر، معزز بنانے والے محبوب ہیں۔ یکتاہیں ہر غریب کی دستگیری کو پہنچنے میں۔ان کا فضل حسن مشہور اور ہر ایک کو عام ہے اور ان کے سہارے سے ہر مریض صحیح ہوجاتاہے ان کی زائد ترسخاوت متصل سندوں میں وارد ہے۔بلکہ ہر فضل انہی کی طرف بلند کیا جاتاہے انہی سے سیراب ہوتاہے اور ا نہی کی طرف پھرتاہے لہذاان کے اعلی فضائل کی لڑی اولیت کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور ہر عمدہ موتی انہی کے بحر ذخار سے نکالا