(۱)۔۔۔۔۔۔صحیح: حدیث کی وہ کتاب جس میں صرف احادیثِ صحیحہ ذکر کرنے کا التزام کیا گیا ہوجیسے: صحیح بخاری ومسلم۔ (۲)۔۔۔۔۔۔سُنَن: حدیث کی وہ کتاب جس میں ابوابِ فقہ کی ترتیب پر فقط احادیث ِاحکام جمع کی گئی ہوں جیسے سنن ابوداود و نسائی۔ (۳)۔۔۔۔۔۔جامِع: حدیث کی وہ کتاب جس میں آٹھ عنوانات کے تحت احادیث لائی جائیں۔ وہ آٹھ عنوانات یہ ہیں: سیر ، آداب، تفسیر،عقائد، فتن، احکام، اشراط، مناقب۔ (۴)۔۔۔۔۔۔مُسْنَد: حدیث کہ وہ کتاب جس میں ہر صحابی کی مرویات الگ الگ جمع کی جائیں جیسے مسند امام احمد۔ (۵)مُعْجَم: حدیث کی وہ کتاب جس میں اسمائے شیوخ کی ترتیب سے احادیث لائی جائیں، جیسے معجم طبرانی ومعجم کبیر،صغیرواوسط۔ (۶)۔۔۔۔۔۔مُسْتَخْرَج: وہ کتاب جس میں حدیث کی کسی دوسری کتاب کی احادیث کے اثبات کیلئے دیگر اسانید سے وہی احادیث جمع کی جائیں، جیسے ابو نعیم کی'' مستخرج