Brailvi Books

نصاب اصول حديث مع افاداتِ رضویہ
11 - 95
 النظر شرح نخبۃ الفکر'' اور'' تیسیر مصطلح الحدیث'' کو مدِ نظر رکھا گیا ہے گویا کہ یہ ان دونوں کتابوں کا خلاصہ ہے، تا کہ اگلے درجے میں طلبہ کو یہ کتب سمجھنے میں قدرے آسانی ہو۔

    ہماری اس سعی میں اگر اہلِ علم کتابت کی یا فنی و شرعی غلطی پائیں تو مجلس کو تحریراً مطلع فرما کر مشکور ہوں۔

    اللہ عزو جل سے دعا ہے کہ وہ علماء اہلسنت کا سایہ عاطفت ہمارے سروں پر تا دیر قائم رکھے اور ہمیں ان کے فیوض و برکات سے مستفیض و مستنیر فرمائے نیز تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس''المدینۃ العلمیۃ'' کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی و عروج عطا فرمائے۔
اٰمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ و آلہ و سلم
شعبہ درسی کتب

                 				مجلس المدینۃ العلمیۃ (دعوتِ اسلامی)
Flag Counter