Brailvi Books

نصاب الصرف
341 - 342
 (۳)۔۔۔۔۔۔الباس ماخذ : 

     جیسے: بَرْقَعْتُہ، ۔ (میں نے اسے برقعہ پہنایا )

رباعی مزید فیہ (۱)باب تفعلل

(۱)۔۔۔۔۔۔مطاوعت :

    مطاوعت فَعْلَلَ :

     جیسے:
دَحْرَجْتُہ، فَتَدَحْرَجَ۔
(میں نے اسے لڑھکایا تو وہ لڑھک گیا  )۔

(۲، ۳) باب افعنلال، افعلال

(۱)۔۔۔۔۔۔لزوم :

    جیسے: اِتْعَنْجَرَ۔ (خون ریختہ ہونا )، اِشْمَعَلَّ(جلدی کرنا)۔

(۲)۔۔۔۔۔۔مطاوعت:

     جیسے:
تَعْجَرْتُہ، فَاتْعَنْجَرَ۔
 ( میں نے اس کا خون گرایا تو وہ خون رِیختہ ہوگیا(اس کا خون گرگیا))،
طَمْئَنْتُہ، فَاطْمَئَنَّ۔
 (میں نے اسے مطمئن کیا تو وہ مطمئن ہو گیا)

تنبیہ جلیل:

    خیال رہے کہ ابوابِ مُلحَقہ میں بھی وہی خواص ومعانی پائے جائیں گے جوان کے ابوابِ مُلحَق بِھا میں پائے جاتے ہیں ،نیزابوابِ مُلحَقہ میں ان معانی کے علاوہ مبالغہ بھی پایا جا تا ہے۔ مثلاً تَدَحْرَجَ۔ (لڑھکنا)میں ایک خاصہ لزوم ہے، تو تَجَلْبَبَ۔(بہت چادر اوڑھنا )(مُلْحَق بَتَدَحْرَجَ)میں بھی لزوم پایاجارہاہے ،نیزاس میں مبالغہ بھی ہے ۔
وَعَلٰی ھٰذَاالْقِیَاسُ۔
Flag Counter