صیغہ نمبر(۴۵): حُجُرَاتٌ
حُجْرَۃٌکی جمع ہے، واحد میں عین کلمہ (ج)ساکن ہے ،جبکہ جمع میں اسے ضمہ دیا ؛کیونکہ قاعدہ یہ ہے کہ فُعْلٌ اورفُعْلَۃٌ کی جمع جب الف اور تاء کے ساتھ آئے تو عین کلمہ کو ضمہ دیتے ہیں ،لہذا جیم کو ضمہ دیا۔ البتہ اسے فتحہ دینا بھی جائز ہے۔ اور اگر فَعْلٌ یا فَعْلَۃٌ (فتحہ کے ساتھ )ہوتوعین کلمہ کو کسرہ دیتے ہیں ،اوربعض اوقات فتحہ بھی دیا جاتاہے۔ جیسے: تَمْرَۃٌ کی جمع فتح ِعین کے ساتھ ''تَمَرَاتٌ'' ہے۔